جدید ٹیکنالوجی پر توجہ نہ دی تو ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے رہ جائینگے: فواد چودھری

جدید ٹیکنالوجی پر توجہ نہ دی تو ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے رہ جائینگے: ...

  



اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، آئندہ کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہم نے آگے بڑھنا ہے تو ہم کو سرسید احمد خان کی سوچ کو اپنانا ہو گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ہم نے ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ہمیں اپنی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو نہ صرف آگے لانا ہے بلکہ اپنے بچوں کو بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم دینی ہے اور سہولیات فراہم کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے تو اب یہ ہمارے آئی ٹی وزارت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کس تیزی سے اس پر کام کرتے ہیں کیونکہ اب ہم اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ایک چائنہ کمپنی 14.8 ارب ڈالر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کر رہا ہے۔ جو پاکستان کے ٹوٹل ایکسپورٹ کا آدھا ہے جو صرف ایک چائنیز کمپنی خرچ کر رہی ہے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول