وقت آ گیا ہے لوٹ مار کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دیں،جہانگیر ترین
اسلام آباد(آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل کا پردہ چاک ہوا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل کا پردہ چاک ہوا ہے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے مل کر غریب عوام کو لوٹا اب وقت آگیا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دیں۔
جہانگیر ترین