شاہ محمود سے اردن ونیپالی سفراء کی ملاقاتیں، باہمی امور پر تبادلہ خیال

شاہ محمود سے اردن ونیپالی سفراء کی ملاقاتیں، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اردن کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردن پاکستان کابہترین دوست ملک ہے جس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔ پاکستان اوراردن کے درمیان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ 2018ء میں کنگ عبداللہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزیدبہتری آئی،وزارت خارجہ میں اردن کے سفیر میجر جنرل (ر) ابراہیم المدنی اور نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری نے گزشتہ روز الگ الگ ملاقاتیں کی، جن میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری سے وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام رابطہ مہم کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے نیپال میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اورنیپال کے عوام کے آپس میں قریبی روابط ہیں، مستقبل میں پاکستان نیپال تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

شاہ محمود /ملاقاتیں

مزید : صفحہ اول


loading...