کٹھ پتلی حکومت کونہیں مانتے،تحریک چلا کر اسکا خاتمہ کرینگے،فضل الرحمن

کٹھ پتلی حکومت کونہیں مانتے،تحریک چلا کر اسکا خاتمہ کرینگے،فضل الرحمن

  



پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کٹھ پتلی ہے ہم اسے نہیں مانتے،حکومت گرانے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائیں گے، نیب سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ایک ادارہ ہے، ہم احتساب سے نہیں ڈرتے۔جے یوآئی کے زیراہتمام پشاورمیں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے موجودہ حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس کٹھ پتلی حکومت کو ماننے کے لئے تیار نہیں تحریک چلا کر اس کا خاتمہ کرینگے،جن ممالک نے بھیک دیا آج وہ کشکول بھرنے کو تیار نہیں۔حکومت اپنے آپ گرگئی تو ملکی استحکام کو خطرہ ہوسکتا ہے اسلئے ہم گرائیں گے۔انہوں نے گزشتہ انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مکمل دھاندلی ہوئی اور الیکشن کمیشن ناکام ہوا ،علما کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کیلئے پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں مولانافضل الرحمن کاکہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال نوجوان بہتر انداز میں کر سکتے ہیں، ستر سال گزرنے کے باوجود بھی علماء کی سیاست یا ٹیکنالوجی کے استعمال پر تعجب کا اظہار کیا جاتا ہے، علماء کیخلاف ایسے تاثرات میں ملکی اسٹبلشمنٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہے، انگریز دور میں علماء کے خلاف تعصب پھیلایا گیا آج بھی اس کے اثرات موجود ہے، علماء کے خلاف تعصب ریاستی اسٹبلشمنٹ کا کام ہے، ریاستی ادارے علماء کے خلاف تعصب پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فضل الرحمن

Back

مزید : صفحہ اول


loading...