بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ، 125ممالک کے تعاون کی دستاویز پر دستخط

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ، 125ممالک کے تعاون کی دستاویز پر دستخط

بیجنگ(آئی این پی)چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ 125ممالک اور 29بین الاقوامی تنظیموں نے تعاون کی دستاویز پردستخط کیے ہیں،یہ منصوبہ آنے والے برسوں میں پوری انسانیت کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرے گا،صدر شی جن پھنگ کی طرف سے یہ منصوبہ تجویز کرنے کے6سال بعد یہ منصوبہ خوشحالی کے لیے عالمی تعاون کو تیز کررہا ہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ویب پورٹل پرجاری کیے گئے ہیں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں عالمی اعتماد مسلسل فروغ پارہا ہے،تاہم بعض اوقات اس کی حوصلہ شکنی بھی کی جاتی ہے،اور گمراہ کن پیغامات ایسی قوموں کو بھیجے جاتے ہیں جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی شراکت داری سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں ان پیغامات میں کہا جاتا ہے کہ بی آر آئی منصوبہ بعض ممالک کو قرضوں کے جال میں جکڑ رہا ہے لیکن زمینی صورتحال یہ واضح کررہی ہے کہ ایسے پیغامات اور آوازین گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں دانشور ،ماہرین اقتصادیات اور پالیسی ساز ایسے دعووں کو منفی افواہیں قرار دیتے ہیں ان کاکہنا ہے کہ ان لوگوں کے ایسے دعووں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے جو اس منصوبے کی اہمیت کم کرنا چاہتے ہوں۔

مزید : صفحہ اول