تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی، عثمان ڈار

تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ( آن لائن )چےئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتی ہے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا تحریک انصاف کا نہ ویژن ہے اور نہ ہی ایسی سوچ رکھتے ہیں ہم نے حکومت میں آنے کے بعد کسی کو ذاتی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ نہیں بنایا جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین کو ہر طرح کی مشکلات اور مصائب سے دوچار کیا ہے نیب کا طریقہ کار سے اپوزیشن کو بے مقصد اعتراض ہے جبکہ عوام کی خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچےئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اعجاز جاوید سے علاقائی مسائل کے حوالہ سے گفتگو میں کیا۔

مزید :

صفحہ اول -