ایل ایچ ویز کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا

ایل ایچ ویز کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا

  



پشاور(سٹی رپورٹر) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی بندش پروموشن کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہراحتجاجی دھرناد یا احتجاجی د ھر نے کی قیادت ایسوسی ایشن صدر عائشہ حسن کر ر ہی تھی ۔مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر حکومت کی نا مناسب رویہ کے خلاف نعر ے در ج تھے ۔دھرنا کے باعث خیبرروڈ ٹریفک کیلئے بند،شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج ر ہی ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ6ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جبکہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیںآ ج تک پولیو اور الیکشن کی ڈیوٹیوں کے معاوضوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نا اہلی کی انتہا کر گئی ہم ڈ یو ٹیاں بروقت کر تی ہیں ور معاوضہ نہیں د یتے جس کی وجہ سے گھروں میں فاقوں نے ڈ ھیر ے ڈال د یئے ہیں جبکہ اس دوران ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سے مذاکرات کے بعد تین گھنٹوں کیلئے سڑک کو کھول رہے ہیں تا ہم وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کابینہ اجلاس کیلئے ضلع مہمند گئے ہیں انہوں نے د ھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو دوبارہ روڈ بلاک کرینگے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کیلئے 11رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کمیٹی کی سربراہی کرینگے کمیٹی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ایمپلائز ایسوسی ایشن کے 6نمائندے شامل ہیں جبکہ کمیٹی مطالبات کے حوالے 15دن میں رپورٹ پیش کرئینگی۔

مزید : صفحہ اول


loading...