طالبان کاقطر مذاکرات میں خواتین کو بھی شریک کرنے کا اعلان

طالبان کاقطر مذاکرات میں خواتین کو بھی شریک کرنے کا اعلان

دوحا، کابل(آن لائن)طالبان نے قطر مذاکرات میں خواتین کو بھی شریک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے اس فیصلے کے بعد خواتین کو پہلی مرتبہ مذاکراتی عمل میں نمائندگی ملے گی۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شریک ہونے والی خواتین کے نام نہیں بتائے گئے۔ترجمان طالبان نے کہا کہ خواتین مذاکرات کاروں کا سنئیر طالبان رہنماؤں سے کوئی خاندانی تعلق نہیں، یہ خواتین افغانستان کے اندر اور باہر طالبان کے ساتھ مل کر کوشش کرتی رہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ طالبان مذاکرات کا اگلا راؤنڈ 19 اپریل سے شروع ہو گا۔

مزید : صفحہ اول