بٹ خیلہ میں پیرا میڈیکس کا احتجاجی دھرنا آج ہوگا

بٹ خیلہ میں پیرا میڈیکس کا احتجاجی دھرنا آج ہوگا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے زیراہتمام آج پشاورمیں احتجاجی دھرناہوگامالاکنڈسے بھی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کاقافلہ ضلعی صدرکمال الدین اوربٹ خیلہ ہسپتال کے صدر محمدیونس کے قیادت میں روانہ ہوگا تمام ترانتظامات مکمل۔تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے زیراہتمام آج پشاورمیں احتجاجی دھرناہوگا اس سلسلے میں گزشتہ روزبٹ خیلہ ہسپتال میں بھی ایک ہنگامی اجلاس منعقدہوئی جس میں پیرامیڈیکس برادری نے کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب سے ضلعی صدرکمال الدین اوربٹ خیلہ کے صدرمحمدیونس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک حکومت نے ہمارے مطالبات منظورنہیں کی گئی اس وقت تک ہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے اوراپنے قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ہسپتالوں کے نجکاری سے گریزکیاجائے ون ٹائم پروموشن پرجلدازجلدعمل درامدکیاجائے انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل کونسل کاقیام عمل میں لایاجائے ہیلتھ کئیرکمیشن غیرقانونی چھاپوں کاسلسلہ بندکرکے ملازمین کوبلاجوازتنگ نہ کیاجائے ڈپلومہ کوایف اے سی کے مساوی قراردیاجائے انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت نے ہمارے جائز مطالبات منظورنہیں کی گئی اس وقت تک ہم اپناپرامن جدوجہدجاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر