نوشہرہ کی اساتذہ برادری مشیر تعلیم کے نازیبا الفاظ پر سراپا احتجاج

نوشہرہ کی اساتذہ برادری مشیر تعلیم کے نازیبا الفاظ پر سراپا احتجاج

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ بھر کے اساتذہ صوبائی مشیر تعلیم کا اساتذہ کے خلاف نازیدہ زبان کے استعمال کے خلاف سراپا احتجاج مشیرتعلیم اپنی زبان کو لگام دے بصورت دیگر سکولوں کو تالے لگاکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے صوبائی مشیر تعلیم فوری طورپر اساتذہ سے معافی مانگے کیونکہ اساتذہ قابل احترام ہیں اور قوم کے بچوں کو تعلیم دلارہے ہیں ان خیالات کااظہار ملگری استاذان کے صوبائی صدر سلام الدین بٹکزئی، ضلعی صدر ناہید، جہانگیر خان، محمدآیاز، شاہ جہان خان، ارشد ایس ایس صدر، تنظیم اساتذہ کے ناصر، حبیب خان وحدت اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں صوبائی مشیر تعلیم نے اساتذہ کے خلاف جو نازیبہ زبان استعمال کی ہے اس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اس کو اساتذہ کے خلاف اس قسم کے زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اساتذہ قوم کے بچوں کو بہترین تعلیم دلارہی ہے لیکن ایسے ذمہ دار شخص کو نازبیہ الفاظ استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ وہ مشر تعلیم کے لائق ہی نہیں کیونکہ تعلیم یافتہ منتخب شخص کو معزز اساتذہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ مشیر تعلیم نے معافی نہ مانگی تو صوبہ میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر