بٹ خیلہ ،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بٹ خیلہ ،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) ضلع مالاکنڈیونین کونسل خانوڑی میں گھریلو ناچاقی پرشوہرنے بیوی کوقتل کرکے خودکشی کرلی گاؤں سے بیک وقت دوجنازے اٹھنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا۔مالاکنڈلیویزفورس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈ تحصیل بٹ خیلہ یونین کونسل خانوڑی میں گزشتہ روزملزم ابن امین ولدگلاب خان جوذہنی مریض بتاجاتاہے نی گھریلوں ناچاقی پراپنی بیوی مسماۃ نائلہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیابعدازاں خودکوبھی فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ۔گاؤں سے بیک وقت دوجنازے اٹھنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا۔مالاکنڈلیویزفور س نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر