تحفظ ختم نبوت ؐ کیلئے کسی قرنای سے دریغ نہیں کرینگے: مولانا جماالدین محسود

تحفظ ختم نبوت ؐ کیلئے کسی قرنای سے دریغ نہیں کرینگے: مولانا جماالدین محسود

  



ضلع خیبر(بیورورپورٹ)جے یو آئی کے اکابرین نے تحفظ ختم نبوت اور اسلامی قوانین کے تحفظ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ااواز اٹھایا ہے ،ہم نے طاغوتی قوتوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد کی ہے اور اائندہ بھی اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ایم این اے مولانا جمالدین محسود ومفتی اعجاز شینواریضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے جامع مسجد الفرید شیخ ملخیل میں 21اپریل کو جمعیت علمائے اسلام زیر اہتمام ناموس رسالت ﷺ میلین مارچ تیاری کت سلسے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جے یو آئی کے مرکزی رہنماء و ممبر قومی اسمبلی مولانا جمالدین محسود تھے اس موقع پر جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری،شیخ الحدیث مولانا تحسین اللہ سمیت مقامی علمائے کرام اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مولانا جمال الدین محسود اور مفتی اعجاز شینواری ودیگر نے کہا کہ جے یو آئی کے اکابرین نے پہلے بھی ختم نبوت اور اسلامی قوانین کی تحفظ کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی اس حوالے سے صف اول کا کردار ادا کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ حب رسول اللہ ﷺ ایمان کا حصہ ہے جو کہ ہر ایک مسلمان اپنے اہل وعیال اور مال سے زیادہ محبت پیارے رسول ﷺسے کرے گاکیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی مومن مومن نہیں رہتاانہوں نے کہا کہ افسوس کہ موجودہ حکومت نے آسیہ ملعونہ کی رہائی پر احتجاج کرنے والوں کو چھوٹا طبقہ کہہ کر اسلام کا مذاق اڑایالیکن ہم تمام مسلمانوں کوقادیانی فتنے کے خلاف ایک کرکے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائینگے آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کے عوام نے جے یو آئی کا ساتھ دیا اسی طرح یہاں کے عوام بھی 21اپریل بروز اتوارکو باب خیبر کے مقام پر ہونے والے ناموس رسالت ﷺ میلین مارچ میں بھر پورشرکت کرکے ثابت کرینگے کہ ضلع خیبر کے عوام حقیقی عاشقان رسولﷺ ہیں جو کہ ناموس رسالت کیلئے ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...