بونیر ،سرکس میں جاری غیر اسلامی سرگرمیوں کیخلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

بونیر ،سرکس میں جاری غیر اسلامی سرگرمیوں کیخلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں کئی روز سے جاری سرکس میں غیر اخلاقی اور غیر اسلامی سرگرمیوں کے خلاف گور نمنٹ ڈگری کالج ڈگر کے بی ایس طلباء نے قیصر ولی خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے بونیر تا پشاور اور سوات روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔طلباء کا مطالبہ تھا ۔کہ سرکس میں جواری کھلے عام ہورہی ہے۔اور نوجوان بے راہ روی کے شکار ہورہے ہیں ۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن درویش خان نے بونیر کی ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا کہ وہ بونیر کے پرامن حالات کو خراب نہ کرے ۔اگر سرکس کو بند کرنیکے احکامات جاری نہ کئے گئے ،تو وہ طلباء کے ساتھ مل کر سرکس کو خود بندکردیں گے ۔بعد میں اے سی ار سکندر نے گور نمنٹ ڈگری کالج ڈگر میں کالج انتظامیہ اور طلباء رہنمااؤں کے ساتھ مذاکرات کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی ار نے کہا کہ سرکس میں کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی ۔اس سلسلے میں ڈی سی بونیر کے ساتھ رابطہ کیاگیاہے۔وہ سرکس کو بحال رکھنے یا بند کرنے کی مجاز ہیں ۔

Ba

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...