21 اپریل کے ملین مارچ میں شرکت کیلئے قافلہ روانہ ہوگا

21 اپریل کے ملین مارچ میں شرکت کیلئے قافلہ روانہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ 21اپریل کو ضلع خیبر ملین مارچ میں چارسدہ سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ شرکت کریگا۔ضلع خیبر ملین مارچ یہود و ہنود پر لرزہ طاری کریگا۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام پسند قوتیں یہودی لابی کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرینگے ۔ وہ جامعہ خفظ القرآن بھوسہ خیل چارسدہ اور وردگہ میں ختم بخاری شریف کے جلسوں جبکہ شبقدر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم وطن عزیز میں یہودی لابی ایک سازش کے تحت اپنا ایجنڈا لانا چاہتے ہیں جس میں موجود ہ حکومت بھی برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1974میں مولانا مفتی محمود کی قیادت میں قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے مگر آج قادیانی خود کو مسلمان ظاہر کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ﷺ کے مرتکبین کو آج حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے مگر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی سازش اور اصل چہرہ عوام کو دکھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 21اپریل کو ضلع خیبر میں تاریخی ملین مارچ یہود و ہنود کے سازشوں میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ ملین مارچ میں شرکت کریگاجس کیلئے تیاریوں کو ختمی شکل دی جا رہی ہے ۔