صوابی میں آل ٹیچرز کا ’’اُستاذ کو عزت دو ‘‘کے عنوان سے ریلی کا انعقاد

صوابی میں آل ٹیچرز کا ’’اُستاذ کو عزت دو ‘‘کے عنوان سے ریلی کا انعقاد

  



صوابی( بیورورپورٹ)آل ٹیچرز گرینڈ الائنس ضلع صوابی نے مشیر تعلیم کا اساتذہ کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے کے خلاف ''استاد کو عزت دو''کے عنوان سے ایک ریلی نکالی شرکاء نے ''تعلیم بچاؤبنگش ہٹاؤ''اور اساتذہ کے مطالبات حل کرنے سمیت دیگر نعرے لگا رہے تھے ۔ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن ہال صوابی میں ایک احتجاجی جلسہ ہوا اور بعد ازاں وہاں سے ایک ریلی نکالی گئی جو صوابی کی امن چوک میں ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے الائنس کے ضلعی رہنماؤں محمد طارق خان ، حاجی زر نبی خان ، افتخار خان ، سعید اللہ ، عبداللہ ، امجد علی ترکئی ، عبدالطیف خان ، عبدالرحیم ، پرویز ، محمد ابراہیم ، سلیم نواز ، امجد علی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اساتذہ کی تذلیل کا سلسلہ بند نہ کیا تو صوبہ بھر کے اساتذہ سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسے شخص کو مشیر تعلیم بنا دیا ہے جس نے صوبے میں محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا اس سے حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم سے سیاسی مداخلت ختم کی جائے آئی ایم یو کے نا مناسب رویہ نا قابل بر داشت ہے آئی ایم یو نے اپنی نا اہلی اور نا سمجھی کی وجہ سے سکولوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے روز روز اساتذہ کی سکولوں میں تذلیل اور آئی ایم یو کی سینہ زوری بر داشت سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے اسسٹمنٹ امتحان کے غیر دانشمندانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو عزت دیں اور اساتذہ کے جائز مسائل و مطالبات جلد از جلد حل کئے جائیں#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...