صوابی ،غازی بھروتہ بیراج نے 3 قیمتی جانیں نگل لیں

صوابی ،غازی بھروتہ بیراج نے 3 قیمتی جانیں نگل لیں

صوابی ( بیورورپورٹ)تر بیلہ ڈیم کی غازی بھروتہ بیراج میں نہانے کے دوران ڈوب جانے سے دو جب کہ قریبی پمپ ہاؤس میں دریائے سندھ میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لاشوں کو نکال لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام تر بیلہ ڈیم کے غازی بھروتہ بیراج میں موضع بیسک علاقہ گدون صوابی کے دو نوجوان گل نواس ولد شاہد خان اور انعام اللہ ولد لعل شاہ جدون نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ بیراج کے گہرے پانی میں ڈوب گئے اسی طرح تر بیلہ ڈیم ہی میں واقع پمپ ہاؤس کے سامنے ایک نوجوان بلال خان ولد بشیر سکنہ بٹاکڑہ دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ بھی دریائے سندھ میں ڈوب گیا مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لاشوں کو نکال لیا اور پیر کے روز اپنے اپنے آبائی گاؤں بیسک اور بٹاکڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر