بونیر ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 جاں بحق ،خاتون سمیت چار زخمی

بونیر ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 جاں بحق ،خاتون سمیت چار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پار سے سواریاں لے کر سواڑی انے والی گاڈی کو گلبانڈی تھانہ کے حدود بامے موڑچعرزئی میں کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ہے ۔جس میں سید فرین اور بخت امین جان بحق جبکہ مسماۃ حسن نامہ ،گل بہادر،محمد فقیر اور محمد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال دیا ۔اور زخمیوں ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر منتقل کیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ شانگلہ پار سے بونیر کے مرکزی تجارتی منڈی سواڑی کے لیے روزانہ سینکڑوں افراد اتے جاتے ہیں اور سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے اکثر ایسے افسوس ناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔