چارسدہ میں اساتذہ مشیر تعلیم کے نازیبا الفاظ پر سراپا احتجاج

چارسدہ میں اساتذہ مشیر تعلیم کے نازیبا الفاظ پر سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ)چارسدہ میں اساتذہ تنظمیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے اساتذہ کے خلاف بیانات دینے پر احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کے مشیر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر مظاہرے سے چیئرمین آل ٹیچر گرینڈ الائنس ڈسڑکٹ چارسدہ کے چیئرمین ارشد جان ترنگزئی ،وائس چیئرمین مطیع اللہ جان ،فخرعالم باچا ،ناصر خان ،عبداللہ شاہ ،نصرمن اللہ ،حاجی رحم دین ،ہدایت اللہ کان شکیل خان سید منظور باچا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی جانب سے سرکاری سکولوں کے استاتذہ کے قابلیت پر شک کرنے اور اساتذہ کی کورس پر عبور نہ کرنے والے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ملک وقوم کا مستقبل سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ اس کے بدلے میں صوبے کے مشیر تعلیم اساتذہ کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے استاتذہ کے تذلیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مشیر تعلیم ضیا ء اللہ بنگش سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر استاتذہ سے معافی مانگے بصورت دیگر ان کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔۔