مردان میں شاپنگ بیگز کیخلاف آگاہی مہم کا انعقاد

مردان میں شاپنگ بیگز کیخلاف آگاہی مہم کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ ) صوبائی حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد اللہ نے ضلع میں بایوڈگریڈبل شاپنگ بیگز کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔آگاہی واک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سہیل الرحمان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فہد، سول ڈیفنس، ٹی ایم اے کے ملازمین اورصدور تاجران سمیت میڈیا نمائندگا سمیت عوام کی شرکت۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آگاہی والک کا مقصد عوام اورتاجران میں بایوڈگریڈبل شاپنگ بیگز کے فوائد اور پولی تھین بیگ کے نقصانات کے حوالے سے خبردار کرنا ہے کیونکہ پولی تھین شاپنگ بیگ ماحولیات کے ماہرین کے مطابق پولی تھین بیگ کا استعمال نہ صرف ماحولیات کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ پولی تھین بیگ انسانی صحت کیلئے بھی مضر ہے، پولی تھین بیگ میں رکھی گئی گرم اشیاء کے استعمال سے کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہوسکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تاجران و عوام سے اپیل کی کہ پولی تھین شاپنگ بیگز کے استعمال کو روک کربائیوں ڈیگر یڈ ایبل بیگز کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تمام تاجران، ڈیلرز و فیکٹری مالکان پولیتھین بیگز کے استعمال کی جگہ بایوڈیگرڈبل شاپنگ بیگ کیااستعمال کو یقینی بنائے بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائی گی اور انکے کاروبار سیل کر دئیے جائینگے۔