مہمند میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 جاں بحق

مہمند میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 جاں بحق۔ جبکہ 6 خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو پشاور ایل آر ایچ اور باجوڑ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں پیر کے روز باجوڑ سے چنگ چی تحصیل امبار مہمند کو آرہا تھا کہ تحصیل امبار سر لڑہ کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں زوجہ لعل محمد موقعہ پر جاں بحق ہو گئیں۔ جبکہ لعل محمد ، ایک بچے سمیت 6 خواتین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر باجوڑ اور پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ سخا ڈھنڈ میں چقمق کی کان بیٹھنے سے ایک مزدور کامران ولد حضرت خان موقعہ پر جاں بحق ہو گیا ہے۔ جبکہ 2 مزدور وزیر خان اور طاہر خان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ تحصیل پنڈیالئی میں 6 سالہ بچہ فواد خان ولد تاج محمد سکنہ دویزئی واٹر ٹینک میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ پر مقامی لوگوں نے گہرے دُکھ اور آفسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور حکومت سے لواحقین کیلئے مالی امداد کی خصوصی اپیل کی ہے۔