ضلع خیبر ،سینیٹر تاج محمد آفریدی کا اسٹیشن کیلئے ٹیوب ویل کا اعلان

ضلع خیبر ،سینیٹر تاج محمد آفریدی کا اسٹیشن کیلئے ٹیوب ویل کا اعلان

  



ضلع خیبر(بیورورپورٹ) لنڈی کوتل ،سینیٹر تاج محمد آفریدی کا اسٹیشن کیلئے بڑے ٹیوب ویل کا اعلان، عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوششیں جاری رکھیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ۔سینیٹر تاج محمد افریدی گزشتہ روزچیئرمین سیفران کمیٹی سینیٹر تاج محمد آفریدی کے ساتھ لنڈی کوتل کے علاقہ اسٹیشن کے رہائشیوں سمید اللہ شینواری ،یادرخان ،لال وزیراور ملک نوی خان کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا جس میں انہوں نے سینیٹر سے اہلیان علاقہ کو پانی کے مشکلات سے ااگاہ کیا اور الگ بڑے ٹیوب ویل کا مطالبہ کیااس موقع پر سینیٹر تاج محمد آفریدی نے جرگے سے خطاب کے دوران اہلیان علاقہ کیلئے بڑے ٹیوب ویل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اہلیان اسٹیشن کو پانی کی سخت مشکلات درپیش ہے جس کیلئے پہلے بھی واٹر ٹینکر تعمیر کیا تھاانہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل پر تقریبا 40 لاکھ روپے خرچ آتا ہے جس پر ٹینڈر کے بعد جلدکام شروع ہو جائیگاجس سے اہلیان علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تھے اور آئندہ بھی عوامی مسائل کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور یہی ہمارا بنیادی مقصد ہے اس موقع پر الحاج کاروان کے راہنماؤں ولی محمد آفریدی،شاہ خالد شینواری ،وکیل خان شینواری ودیگر بھی موجود تھے.آخر میں اہلیان علاقہ نے سینیٹر تاج محمد آفریدی کے اس نیک کاوش کو خوب سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...