کوہاٹ ،اشتہاری مجرم پولیس مقابلے میں جاں بحق ،کئی مقدمات میں مطلوب

کوہاٹ ،اشتہاری مجرم پولیس مقابلے میں جاں بحق ،کئی مقدمات میں مطلوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورورپورٹ) کوہاٹ نصرت خیل میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالا اشتہاری مجرم عظمت اللہ کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔مقامی پہاڑیوں میں واقع اشتہاریوں کی کمین گاہ پرچھاپہ مارکاروائی میں پکڑے جانیوالے انکے مسلح ساتھیوں سے خود کار ہتھیا ر اور دھماکہ خیز مواد بھی ملے ہیں۔روپوش اشتہاری مجرم نے مقامی پہاڑیوں میں ٹھکانہ بنارکھا تھا اور کاروائی کے وقت سرنڈر ہونے کی بجائے پولیس پارٹی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ ہنگو روڈ پر نصرت خیل کی پہاڑوں میں اشتہاریوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا جانیوالا اشتہاری مجرم عظمت اللہ پولیس کو قتل و اقدام قتل، دھماکہ خیز مواد اور خود کار اسلحہ رکھنے اور ڈرانے دھمکانے کی خاطر شہریوں پر فائرنگ کرنے کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔حال ہی میں اپنے والد کے قتل کے ارتکاب جرم میں جیل کی سزا کاٹ کر ضمانت پر رہا ہونے کے بعد شہری پر فائرنگ کے مقدمے میں دوبارہ روپوش اور مقامی عدالت سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا۔پولیس کاروائی کے وقت علاقے کی پہاڑیوں میں قائم کردہ ٹھکانے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران سامنا ہونے پر ہتھیار ڈالنے کی بجائے گرفتاری میں مزاحم ہوااورپولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی کہ پولیس کی جوابی کاروائی میں خود مارا گیا اور اسکے دیگر دو مسلح ساتھی مجاہد اللہ اور ساجد اللہ خود کار ہتھیاروں اور دستی بموں سمیت پکڑے گئے۔کاروائی میں ہلاک اور پکڑے جانیوالے ان افراد سے تین کلاشنکوف،تین دستی بم،ایک رائفل اورسینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے تھے۔