ملاکنڈ عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا

ملاکنڈ عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) ملاکنڈ عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔ پسے ہوئے طبقے کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان کے حقوق کا جنگ لڑیں گے ۔ 30فیصد سرمایہ دار 70فیصد لوگوں پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔لوئر اور آپر پارلیمنٹ میں اپنے نمائندے بھیج کرغریب عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کرینگے ۔ ویلج کونسل سطع سے لیکر تحصیل اور ضلعی سطع تک کمیٹیاں قائم کرینگے جو غریب عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہارملاکنڈ عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے چےئرمین شہزادہ خرم سیدباچہ نے سخاکوٹ پلوٹل میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے حاجی فضل سبحان ، شاد محمد خان ، زر حیات ، ویلج کونسل جبن کے ناظم آمیر کمال ، نائب ناظم آمیر خان ، حاجی خوشحال خان ، الحاج سید محمد ،فضل ہادی ، مزمل کاکا اور ملک زیور شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ غریب عوام کی بروقت اور صحیح فیصلے نہ کرنے سے ایسے حکمران مسلط ہوتے ہیں جو صرف اور صرف ایک دوسرے پر خزانہ لوٹنے کے الزامات لگاتے ہیں اور صرف ٹائم پاسی کرتے ہیں جبکہ غریب عوام کی زندگی دن بدن آجیرن ہوتی جارہی ہے کیونکہ ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہا ہے اور روپے کی قدر میں روز بہ روز اضافہ ہور ہا ہے۔ شہزادہ خرم سید نے کہا کہ ہم غریب عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے تحریک میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب اورر بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع دیکر ان کی ہر قسم مدد کرینگے ۔چےئرمین نے کہا کہ سرمایہ داروں نے ہمیشہ غریبوں کا مذاق اُڑایا ہے لیکن اب مذید غریبوں پر سرمایہ دارانہ طبقے کی ظلم برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا جس کے لئے سیاسی شعور کی بیداری لازمی ہے کیونکہ نااتفاقی کی وجہ سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔ شہزادہ خرم سید نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات سمیت تمام انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر ایوانوں تک اپنے نمائندے بھیجیں گے تاکہ عملی اور حقیقی انداز میں غریب عوام کے مسائل کے حل کے لئے آواز اُٹھایا جاسکے ۔