مردان میں آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کا مشیر تعلیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان میں آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کا مشیر تعلیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ ) آل ٹیچرگرینڈ الائنس صوبہ خیبرپختون خوا کی کال پر آل ایجوکیشن ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل ضلع مردان نے مشیر تعلیم کے اساتذہ کے حوالے سے مبینہ تضحیک آمیز بیان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت کوآرڈینیشن کونسل کے صدر اکرام باچہ ،چیئرمین حافظ زبیر اورملگری استاذا صوبائی جائنٹ سیکرٹری عثمان سنگر کررہے تھے سینکڑوں اساتذہ نے کئی گھنٹے احتجاجاً روڈ بلاک کئے رکھا اوران کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر مشیر تعلیم خیبرپختون خوا کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے اکرام باچہ ،حافظ زبیر ،عثمان سنگر ،جنرل سیکرٹری غازی گل ،عیسیٰ خان ،فضل حسین ،دوست محمد اوردیگر نے کہاکہ حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے اساتذہ کی تذلیل کررہی ہے اساتذہ اس قوم کا سرمایہ افتخار ہے لیکن حکومت بے جاالزمات پر اترآئی ہے اور ان کے اکرام وتکریم کی بجائے معاشرے میں ان کی تذلیل کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ سے کئی پولیو ،مردم شماری سمیت مختلف قسم کی ڈیوٹیاں لے جاری ہیں جو ان کے وقار کے خلاف ہیں انہوں نے کہاکہ ٹیچرز کو بدنام کرنا ناانصافی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کو عزت دو اور اساتذہ کو مطمئن کرو کی پالیسی اپنائیں انہوں نے خبردار کیاکہ اگر مشیر تعلیم نے منہ کو لگام نہ دی تو اس کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کردیاجائے گا۔