کے پی کے ڈاکٹرز کونسل کا 17 اپریل کو احتجاجی دھرنے کا اعلان

کے پی کے ڈاکٹرز کونسل کا 17 اپریل کو احتجاجی دھرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کا صوبائی حکومت کی طرف ہسپتالوں میں نجکاری اور سیاسی اثر ورسوخ اور ڈومسائل پر ماس تبادلوں کیخلاف 17 اپریل صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈاکٹروں کا مشتر کہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بند کمروں میں ڈاکٹروں کی فیصلے کرتی ہے جبکہ صوبائی حکومت مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی سے کام نہیں لے رہی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو دبانے کیلئے حکومت نے 5 ہزار ڈاکٹروں کو ڈومیسائل پر تبادلہ کی عمل میں مصروف ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں جبکہ ڈاکٹرز کونسل اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے 17 اپریل کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے جس میں تمام ڈاکٹرز تنظیمیں پی ڈی اے، وائی ڈی اے، پیما، وطن پال ڈاکٹرز، ملگری ڈاکٹران، میڈیکل آفیسرز فورم، سینئیر فیکلٹی کیساتھ ساتھ انصاف ڈاکٹرز فورم بھی شرکت کریں گے ۔مطالبات نہ ماننے گئے تو احتجاجی کا دائرہ وسیع کریں ۔