شبقدر ،منشیات فرشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،5 گرفتار ،اسلحہ وکارتوس برآمد
شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر بازار چوکی انچارج کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،مختلف جرائم میں ملوث پانچ افراد گرفتارقبضے سے ایک پستول،28عدد کارتوس،اور 300گرام چرس برآمد،جو بھی خلاف قانون کام کریگا اس کے خلاف بھر پور کاروائی کرینگے علاقے کو جرائم سے پاک کر نے کا عزم ہیں تاجر دوکاندار اور علاقہ عوام پولیس کا ساتھ دیں تاکہ پاک صاف معاشرہ تشکیل پا سکے یہ باتیں شبقدر بازار پو لیس چوکی کے انچارج عالمگیر خان نے بازار میں صحافیوں کو گزشتہ روز شبقدر بازار اور قریبی علاقوں میں مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے بارے میں بتائی انہوں نے کہا کہ شبقدر بازار اور قریبی علاقوں میں کاروائی ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی ہدا یات کے مطابق عمل میں لائی گئی جس کے دوران ہدایت گل سکنہ غر یب آبادسے ایک عدد 30بور پستول اور 26عدد کارتوس اختر گل ولد رحمت گل سکنہ گونڈا کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دو عدد کارتوس سمیت گرفتار صدیق ولد داد گل گلکارانو کورونہ جنید ولد جہانزیب کو بھی ہوائی فائرنگ میں موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ اکرام ولد کچکول کو منشیات فروشی میں گرفتار کر لیا گیا ان کے پاس 300گرام چرس برآمد کر لی تمام کے خلاف مقد مات درج کرلیے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اس وقت تک کاروائیاں جاری رکھیں گے جب تک ان سے علاقہ پاک نہیں کرینگے