سابق ، فوجی افسر ، اہلکار دفاع وطن کیلئے ہر وقت تیار : جنرل (ر) امجد شعیب

سابق ، فوجی افسر ، اہلکار دفاع وطن کیلئے ہر وقت تیار : جنرل (ر) امجد شعیب

  



صادق آباد ‘ رحیمیار خا ن ‘ خانپور(بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ پاکستان )پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام ''پاک افواج زندہ باد کانفرنس''کا انعقاد پاک افواج سے اظہار یکجہتی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کے علاوہ پنشنرز کے تمام مسائل زیر غور لائے گئے سینکڑوں کی تعداد میں سابق فوجیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تفصیل کے مطابق صادق آبا دکے مقامی میرج ہال میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام ''پاک افواج زندہ باد کانفرنس''کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے علاوہ پنشنرز کے تمام مسائل زیر غور لائے گئے تقریب کے مہمانان خصوصی ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدرلیفٹیننٹ جنرل(ر) امجدشعیب ،سینئرنائب صدر میجر جنرل (ر) جاوید اسلم طاہر ،بریگیڈئیر (ر)عبدالروف ،ملک،ریاض حسین ،کرنل(ر) ممتاز حسین ،جنرل سیکرٹری کرنل (ر) نسیم راجہ ،میجر (ر)طارق رحمانی ،صدر PESS تحصیل خانپورمیجر (ر) فرخ رضا خان ،ڈویژنل صدر PESSمیجر(ر) سرفراز احمد ،ڈویژنل سیکرٹری جنرل PESSایف سی پی آفیسر(ر) نذیر احمد طاہر قادری ، جنرل سیکرٹری PESSصادق آباد پیٹی آفیسر(ر) غلام مرتضی ،سرپرست PESSصادق آباد محمد اسماعیل شاد ،معروف سوشل ایکٹیوسٹ اکمل شاہد تھے ۔ میجر (ر) سرفراز احمد نے سپاس نامہ پیش کیا جس میں انہوں نے ریٹائرڈ فوجیوں کے مسائل پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ان کے لئے فوجی فاؤنڈیشن کی طرف سے ہسپتال کا قیام ناگزیر ہے ، ریٹائرڈ فوجیوں کی بطور سیکورٹی گارڈ ز سول اداروں میں تعیناتی کے دوران اس سے تضحیک آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی طرف سے ایک کمیٹی بنائی جائے جو ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے 'نئے ریٹائرڈ ہونے والے فوجیوں کی پنشن اولڈ ریٹائرڈ فوجیوں سے زیادہ ہے ، جس کی وجہ سے اولڈ ریٹائرڈ فوجیوں کو شدیدمعاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔ جس پر ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجدشعیب نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے پاکستان کی معیشت کا حجم 300ارب ڈالر ہے جب کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 123ارب ڈالر نقصان ہو چکا ہے اس کے باوجود بھی ہم نے ایکس سروس مینز کی فلاح کے لئے خود کو وقف کردیا ہے ، ان کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اور ان کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک کے دفاع کے لیے ایکس سروس مین سوسائٹی اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں'ملک میں درپیش حالات سیاسی لیڈران کی وجہ سے ہیں احتساب کاعمل نہ چل سکاہے کیونکہ کرپشن کرنے والے احتساب کوسیاسی انتقام کانام دیتے ہیں جوصرف عوام کوگمراہ کرناچاہتے ہیں' احتساب کاعمل چلے گاتوکرپشن کاخاتمہ ہوگا'ایکس سروس مین سوسائٹی 30سے 35لاکھ سروس مین کے حقوق کی خاطر عملی طور پراقدامات اٹھارہی ہے اورسوسائٹی کی بہتری کے لیے بھی کام کررہی ہے ' پاک فوج ملک کے دفاع کی خاطر بھرپورکوشاں ہے اورانشاء اللہ ملک کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے موجودہ دورمیں سوشل میڈیاپرچلنے والے بیانیہ پربغیرتحقیق کے یقین نہ کریں' ملک میں تمام ترتعصبات سے پاک ہوکرایک قوم بننے کی ضرورت ہے تاکہ قومیت کوفروغ ملے ۔س موقع پر میجر(ر) فرخ رضا خاں' کیپٹن(ر) محمد صدیو ایڈووکیٹ' سرپرست PESS صادق آباد محمد اسماعیل شاد اور معروف سوشل ایکٹوسٹ چویدری محمد اکمل شاہدنے بھی خطاب کیا اور سابق فوجیوں کے مسائل اور سوسائٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسائل کتنے بھیکیوں نہ ہوں ہوں ھم اپنی مسلح افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اور مسلح افواج کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ سابق فوجیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ شہداکی بیوائیں اور ان کے لواحقین اور وارثین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر جنرل (ر) امجد شعیب نے شہداء کی بیواوں اور لواحقین کے پاس جا کر ان کے مسائل بھی سنے اور ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا یقین دلایاکانفرنس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈویژنل سیکرٹری جنرل نذیر احمد طاہر قادری نے انجام دئیے آخر میں ڈویژنل سیکرٹری جنرل نذیر احمد طاہر قادری نے ایک قرار داد پیش کی کہ پاکستان میں دشمن ایجنٹوں کے ایمائپر NCC کی ٹریننگ ختم کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا گیا جس کی وجہ سے دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوا ھمارا مطالبہ ہے اور اس کانفرنس کے توسط سے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی خدمت میں یہ قرار داد پیش کر رہے ہیں کہ NCC کی ٹریننگ کا دوبارہ اور فوری آغاز کیا جائے جس پر پورے ایوان میں سے اسٹیج پر آکر محمد اسماعیل شاد نے نعرہ لگا کر قرار داد کی تائید کی جس کے ساتھ ہی پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور مہمانان خصوصی سمیت تمام افراد نے کھڑے ہو کرقرار داد کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی اور پاک افواج کی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ دریں اثناء ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو ترنوالہ سمجھے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پاکستان صلاحیت نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے سی آئی اے موساد اور راجیسی ایجنسیوں کو آئی ایس آئی نے شکست دیکریہ بتا دیا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات مت کرنا وہ ایکس سروس مین سوسائٹی خان پور اور لیاقت پور کے صدر میجر(ر)فرخ رضا خان سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے صرف حاضر سروس فوجی ہی نہیں ریٹائرڈ فوجی بھی ہروقت تیار ہیں اوراپنی جانوں کی قربانی دیکر سرخروہونا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی دفاع کا نظریہ لیکر پورے ملک میں ایکس سروس مین سوسائٹی کو منظم اور متحرک کیا جارہا ہے اور ہرسطح پر چاہے میڈیا کا میدان ہو سوشل میڈیا ہو ففتھ جنرلیشن وار ہو یا محاذ جنگ ہو یا ہرسطح پر ہو پاکستان کے دفاع کیلئے سابق فوجی افسران وسپاہی باہر نکلیں گے اور اپنے ملک کی نظریاتی اور جعفرافیائی سرحدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے یاد رہے کہ صادق آباد میں ہونے والی ایک بڑی تقریب میں میجر(ر)فرخ رضا خان کو تحصیل خان پور اور تحصیل لیاقت پور کا صدر مقرر کیا گیا ایک سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے میجر (ر)فرخ رضا خان کو انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈ سے نوازاتقریب میں لیفٹنٹ جنرل محمدطاہر اسلم،کرنل نسیم راجہ،میجر(ر)سرفرازاحمد سمیت دیگر اعلیٰ ملٹری اور سول حکام موجود تھے جنہوں نے میجر(ر)فرخ رضا خان تحصیل صدر خان پور لیاقت پو ر مقررہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر ڈاکٹرمحمودقریشی،صوبیدار(ر) را? محمدیوسف،صوبیدار(ر) محمداکرم،شمس الدین دھریجہ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

دفاع وطن

Back

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...