ملکی ترقی ،مفاد کیلئے کسی سے کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ‘ عمران خان

ملکی ترقی ،مفاد کیلئے کسی سے کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ‘ عمران خان

  



میلسی ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف جو ملکی مفا د میں کام کرر ہی ہے اسکی تاریخی حیثیت ناقابل فرا موش ہے چالیس سال سے اقتدار میں رہنے والے سیاستدان لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کر سکے ان لوگوں کو بے نقاب کر کے کھر بوں رو پے کی ناجائز دو لت کا پتہ چلایا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

اس بارے مین جو اقدا ما ت کرر ہے ہیں وہ پہلے کبھی کسی حکومت نے نہیں کیے ان خیالا ت کا اظہار ضلع وہاڑی کے سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے رہنما نور احمد خان ملیزئی ایڈ وکیٹ نے وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقر یب میں شر کت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے اس ما فیا نے شدید دبا ؤ اور میری حکومت کے خلاف جو ڈس انفار میشنز کی تحریکیں چلائی ہو ئی ہیں اسکو ملک کا ہر شخص جا ن چکا ہے ملک کے مالی وسائل لوٹ مار کی نظر کیے جا تے رہے اس کالے دھن کی قومی خزانے میں واپسی سے ملک خوشحال بیروزگاری اور دیگر اہم قومی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے ۔تمام دبا ؤ کا بالا ئے تاک رکھ کر انشا اللہ ملکی مفاد میں کسی سے کوئی کمپرو ما ئیز نہیں کیا جائیگا لوٹی ہوئی دو لت قومی خزانے میں واپس لائی جائیگی ۔دنیا کے دیگر ممالک نے نائب کی کاروائیوں کو ملکی اور عوامی مفاد میں بہترین قرار دیا ہے ۔ انشااللہ جلد تعمیراتی منصوبوں کا آ غاز کردیا جائیگا یونین کونسل ضلع کونسل کو کثیر فندز دیئے جا رہے ہیں ۔ سٹیک ہو لڈرز کو صوبے اور وفا ق کی سطح پر بھی فنڈ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اقتدار سنبھالنے کے بعد خزانہ خالی تھا اب مالی حالات اس قابل ہو چکے ہیں کہ تعمیراتی اور دیگر منصوبے شروع کیے جا سکیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر