مسائل ‘ پیپلزپارٹی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریگی ‘ مرتضیٰ محمود

مسائل ‘ پیپلزپارٹی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریگی ‘ مرتضیٰ محمود

  



صادق آباد(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے آٹھ مہینوں میں قرضوں کے حصول کے سوا کچھ نہیں کیا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں اور بے روزگاری میں اضافہ نے حکمرانوں کی نااہلی کا پردہ چاک(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان پر قابو پانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ورنہ نااہل حکمران ملک کو مزید پیچھے دھکیل دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے موجودہ دور عام آدمی کے لئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کر کے تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور سے یوٹرن لے لیا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ دیگر نعرے بھی یوٹرنز کے نذر ہو جائیں گے۔

مرتضیٰ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...