بارش ‘ ژالہ باری سے فصلوں کونقصان ‘ گڑھ مہاراجہ میں امدادی چیک تقسیم ‘ کسان ریلیف ملنے پر خوش

بارش ‘ ژالہ باری سے فصلوں کونقصان ‘ گڑھ مہاراجہ میں امدادی چیک تقسیم ‘ کسان ...

گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار )گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقوں میں گذشتہ دنوں آنے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری سے انسانوں۔ فصلوں ‘ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

مکانوں اور جانوروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے وفاقی وزیر نیشنل سیکورٹی فوڈ اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمدمحبوب سلطان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خان نے امدادی چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال راشد چوہدری ،میاں عباس علی قریشی، مظفر خان بلوچ؛ ملک محمد خان اعوان،نعیم اظہر اور رائے مشتاق بھٹی بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں گو یہ اس سے آپ کا نقصان پورا ہونا ناممکن ہے لیکن ہم مزید کوشش کرینگے کہ ان مواضعات کو آفت زدہ قرار دیکرریلیف فراہم کیا جائے۔تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام اور کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی غیور عوام دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں صبر کریں اللہ پاک اپنے فضل وکرم سے ہماری اجناس میں اضافہ فرمائے۔اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے لیڈران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان اور رانا شہباز احمد خان کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے مختصر وقت میں انکو مدد فراہم کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر