طالبہ سے چھیڑ چھاڑ ‘ ورثا کا مدرسے پر دھاوا ‘ معلم اغواء ‘ گلے میں جوتوں کا ہار ‘ منہ کالا ‘ مونچھیں غائب ‘ دھمکیاں ملزموں کیخلاف مقدمہ ‘ کارروائی شروع

طالبہ سے چھیڑ چھاڑ ‘ ورثا کا مدرسے پر دھاوا ‘ معلم اغواء ‘ گلے میں جوتوں کا ...

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی صادق آبادکی حدود ٹبہ ظاہر پیر کے علاقہ میں مدرسہ میں قرآن کی تعلیم کے لئے آنیوالی لڑکی کو(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

معلم قاری توصیف نے چھیڑخانی شروع کردی ، جس پر لڑکی نے اپنے گھر شکایت کردی، جہاں ورثاء مشتاق احمد، عابدعلی، راشدعلی، خادم حسین، اکبرعلی، زاہد علی ، شاہد علی اورمحمد محسن وغیرہ نے معلم کو زبردستی مدرسہ سے اغواء کرکے اپنے گھر بیٹھک میں لے گئے جہاں ملزمان نے قاری توصیف کا منہ کالا کرکے، بھنویں، مونچھیں اور سر کے بال کاٹ دئیے، اور گلے میں جوتوں کا ہار پہناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چھوڑدیا۔اطلاع پاکر پولیس نے سب انسپکٹر محمداسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر