ڈہرکی ‘ اراضی تنازعہ پر پتافی برادری میں تصادم ‘ 3 افراد قتل
رحیم یار خان ،ڈہرکی( بیورو رپورٹ ،نامہ نگار) ڈہرکی کے قریبی گاؤں امدادپتافی میں اراضی تنازعہ پرپتافی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 2سگے بھائیوں سمیت 3افراد قتل اور3افراد شدید زخمی ہوگئے لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کیے گئے پوسٹ مارٹم کے بعدلاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں‘تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریبی علاقہ کھینجو گاؤں امداد پتافی میں پتافی برادری کے دو گروں کے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
درمیان اراضی اور مبینہ طور پر کاروکاری کے تنازعہ پرمسلح افرادصفدرپتافی ،انورعلی پتافی اخترعلی پتافی اوردیگرنے فائرنگ کرکے قالو پتافی، سوناروپتافی اوراللہ ودھایوپتافی کوقتل کردیا ہے جبکہ تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں مقامی پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مقتولین کی لاشیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کردی ہیں جبکہ دوسری جانب الزم تلے آنے والے قاتلوں صفدرپتافی ،انورعلی پتافی اخترعلی پتا فی نے خودتھانے میں پیش ہوکراپنی گرفتاریاں دے دی ہیں اور اس موقع پرحوالات مین بندقاتلوں نے صحافیوں کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مقتولین ڈاٹسن گاڑی میں میں تقریبا آٹھ سے زائد مسلح افرادسوارہوکر ہمارے گھرمیں زبردستی گھس کر ہم پر حملہ کر دیا تھا اورگھر میں موجودہماری عورتوں پرکاروکاری کا جھوٹا الزام لگا کر انہیں اغوا کرکے قتل کرنا چاہتے تھے جس پر ہم نے اپنی عورتوں کی زندگیاں اورعزت پچانے کی خاطرحملہ آوروں پرفائرنگ کی ہے جسکے نتیجہ میں قتل کا ایسا واقع رونما ہوا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کوحوالات میں بندکر دیا ہے اور مذید تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا ہے تاکہ اصل حقائق معلوم ہوسکیں ۔