خاتون قتل، 4خودکشیاں، مختلف شہروں میں حادثے ، 3افراد جاں بحق

خاتون قتل، 4خودکشیاں، مختلف شہروں میں حادثے ، 3افراد جاں بحق

  



رحیمیار خان ‘ فتح پور ‘ محسن وال ‘ مظفر گڑھ ( بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ پاکستان ‘ سٹی رپورٹر ) مختلف واقعات میں 8 افراد قبروں میں اتر گئے ۔ اوباڑو کارہائشی 70 سالہ عمررسیدہ شاہ جہاں جو کہ سڑک کراس کررہاتھا کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ سر کے بل زمین پر جاگرا اور شدیدزخمی ہوگیا، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شاہ جہاں جانبر ن ہوپایا اور سر پر لگنے والی گہری ضربات کے باعث دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونی والے 37افراد جن میں فتح پور پنجابیاں کا رہائشی4سالہ محمد حسن، 9سالہ محمد عبداللہ، کموں شہید کا12 سالہ محمد زمول الحق، نوریوالی کی18سالہ فیاض بی بی، اتحاد کالونی کی35سالہ شفقت مائی، مستان شاہ کی55سالہ مسرور فاطمہ، بستی امانت علی 50سالہ اختری پروین، اوباڑو کا24سالہ محمد ظفر، غوثیہ کالونی کا45سالہ سعیداللہ، چوک بہادر پور کا33سالہ محمد وقاص، ڈیرہ بگٹی کا20سالہ محمد ریاض، صادق آباد کا65 سالہ غلام نبی، کوٹ سمابہ کا37سالہ زبیر حسین اور اڈا خانپور کارہائشی20سالہ محمد وسیم کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ میاں چنوں جنڈیالی بنگلہ روڈ پر موٹر سائیکل سے گرکر نواحی گاؤں 108پندرہ ایل کا رہائشی حق نواز جاں بحق ہوگیا۔ سونمیانی بھونگ کی رہائشی10سالہ کمسن نسیم مائی پانی بھرنے کے لئے ٹیوب ویل پر گئی اچانک دوپٹہ پٹہ میں پھنس جانے کے باعث شدیدزخمی ہوگئی، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود کمسن نسیم مائی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ فتح پور کے نواحی گاؤں 99 ایم ایل کے رہائشی سکول ٹیچر ثنا ء اللہ نے اپنی بیوی عائشہ رباب کو گھریلو نا چاقی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتا ر کر کے کاروائی شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل فتح پور منتقل کر دیا ہے ۔ میاں چنوں کے نواحی گاؤں56پندرہ ایل جنڈیالی چوکی کی حدود میں 25سالہ مافیہ دختر غلام حسین نے گھریلو رنجش پر گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کرلی،پولیس جنڈیالی چوکی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کاجائزہ لینے کے بعدلاش کو مزید کاروائی کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔والدہ کی ڈانٹ اور بیوی سے ٰجھگڑا ہوجانے پر دوشیزہ سمیت دو افراد نے سپرے اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی سنجر پور کی رہائشی15سالہ دوشیزہ کائنات بی بی اور گھوٹکی (سندھ) کارہائشی22 سالہ حبیب ملک نے والدہ کی ڈانٹ اور بیوی سے جھگڑا ہوجانے پر دلبرداشتہ ہوکر سپرے اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں‘ حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہوپائے اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنیوالے 5افرادجن میں رکن پورکی رہائشی 20 سالہ شاہینہ بی بی، محلہ قاضیاں کی 22 سالہ ریحانہ بی بی، میر پورماتھیلو(سندھ) کا26سالہ محمد شبیر، اکرم آباد کا25سالہ محمدطارق اور خانپور کارہائشی20سالہ محمدیاسر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ خانگڑھ کے میاں بیوی جھگڑ پڑے ' دونوں نے کالا پتھر پی لیا 'بیوی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ میاں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل۔تفصیل کے مطابق خانگڑھ کے نواحی علاقہ بنے والا کے رہائشی فیاض حسین کا اپنی بیوی شائستہ بی بی سے سوموار کی رات اچانک کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور بات یہاں تک آن پہنچی کہ فیاض حسین نے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی لیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لایا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ بیوی شائستہ بی بی نے بھی کالا پتھر ہی لیا جسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی جبکہ آخری اطلاع کے مطابق فیاض حسین کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے معمولی جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا اطلاع ملنے پر خانگڑھ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

قتل ‘ حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...