زکریا یونیورسٹی، کورم پور نہ ہونے پر سینڈ یکیٹ اجلاس ملتوی

زکریا یونیورسٹی، کورم پور نہ ہونے پر سینڈ یکیٹ اجلاس ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کا آج ہونے والا سینڈیکیٹ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کورم پورا نہ ہونے پر انتظامیہ نے اجلاس ملتوی کردیا۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ روزنامہ پاکستان نے گزشتہ روز 15 اپریل سوموارکی اشاعت میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود سینڈیکیٹ اجلاس طلب کئے جانے کی نشاندہی کی تھی جس پر انتظامیہ نے اجلاس (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ملتوی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار صہیب راشد نے سینڈیکیٹ کا اجلاس 16اپریل بروز منگل طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھاجبکہ صورتحال یہ تھی کہ سینڈیکیٹ کے ممبران ہی پورے نہیں تھے۔ 4ممبران کا تقرر ابھی کیاجانا ہے اور اس وقت 13کی بجائے 9ممبران ہیں اورسینڈیکیٹ کا کورم پوراکرنے کے لئے کم از کم 9ممبران کی اجلاس میں شرکت ضروری ہے لیکن سینڈیکیٹ کی ایک ممبر آمنہ نقوی میڈیکل لیو پر ہیں اور انہوں نے لکھ کر بھی دے دیا تھا۔اس طرح سینڈیکیٹ کے 9ممبران بھی پورے نہیں تھے ‘اس صورت میں سینڈیکیٹ کا اجلاس بے معنی ہو جاتا۔واضح رہے کہ سینڈیکیٹ کے اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں ۔ اس صورتحال میں سینڈیکیٹ کا اجلاس طلب کرنا سوالیہ نشان تھا۔