میٹرو پل سے ملبہ گرنے کامعاملہ ‘ تحقیقاتی رپورٹ کمشنر ملتان کو پیش
ملتان (سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ کو میٹرو پل سے ملبہ گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مکمل کی گئی تھی۔ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پل کے جوائنٹ کی کمزوری اور تعمیراتی نقائص کی وجہ سے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ملبہ سڑک پر گرا۔ انکوائری رپورٹ میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرکے دیگر میٹرو پلرز کا سروے کرانے بارے بھی سفارش کی گئی ہے۔کمشنر ملتان نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ٹھیکیدار فرم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے 3 روز میں تمام میٹرو روٹ کی ٹیکنیکل انسپکشن کرکے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔ٹیکنیکل انسپکشن کی رپورٹ پر متاثرہ حصوں کے نیچے ٹریفک کنٹرول کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی کے سربراہ اے ڈی سی آر آغا ظہیر عباس شیرازی ہونگے جبکہ ایس پی ٹریفک پولیس، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک ایم ڈی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ممبران ہونگے۔کمشنر ملتان نے تھرڈ پارٹی انسپکشن کیلئے ماہر کنسلٹنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا بھی حکم دیا۔
پیش