مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ لوگ تبدیلی سرکار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ لوگ تبدیلی سرکار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کو اسلامی، فلاحی اور پر امن ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کارکنان نئے عزم ، جوش اور ولولے کے ساتھ عوام الناس تک پہنچ رہے ہیں اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں آنے اور پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں غربت، مہنگائی وبیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر دکھ دی ہے جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کی اس کی دہلیزپر ہو ۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت میں ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں تھانہ چوک پر لگائے گئے دعوتی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی، ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، ضلعی سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی بھی موجود تھے۔ ا س موقع پر امیر جماعت اسلامی بہاولپور سیدذیشان اختر، ضلعی سیکر ٹری جنرل عرفان انجم، امیر ضلع لودھراں سید وحید احمد، امیر شہر لودھراں ڈاکٹر محمد طاہر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت اور صحت یابی کی دعا کی۔جس کے بعد مظفر گڑھ روانہ ہوگئے۔ مظفر گڑھ میں ہر سطح کے ذمہ داران ، برادر تنظیمات کے ذمہ داران کے اجلاس میں شرکت کی اور رابطہ عوام مہم کو مزید تیز کرنے اور شہر میں سب سے زیادہ دعوتی کیمپ لگانے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پراظہر اقبال حسن نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی وبیروزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران اپنے اللوں تللوں میں مصروف ہیں پاکستان کے مسائل کا حل حقیقی تبدیلی میں ہے چہروں کی تبدیلی پاکستان کے مسائل کا قطعاََ حل نہیں ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مظفر گڑھ پروفیسر افتخار ہاشمی،رانا عمر دراز فاروقی، صدر جماعت اسلامی یوتھ ا حمدجمال بلوچ بھی موجود تھے۔

ملتان دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...