شدید بارشیں، ضلع ڈیرہ میں 32فلڈ کنٹرول رومز قائم ، عملہ الرٹ

شدید بارشیں، ضلع ڈیرہ میں 32فلڈ کنٹرول رومز قائم ، عملہ الرٹ

  



وہوا(نمائندہ پاکستان) ضلع ڈیرہ غازی خان کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد رودکوہیوں اور برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی کے پیش نظر ضلع بھر میں 32 ایمرجنسی فلڈ کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جن(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

میں سے 16 کنٹرول رومز تحصیل ڈیرہ غازی خان جن میں سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ ہائی سکول گدائی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہ صدر دین، گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول شادن لنڈ، سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سنٹرل ماڈل، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ماڈ ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ڈی جی خان، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سٹی ڈی جی خان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرور والی، گورنمنٹ ہائی سکول پائیگاں، گورنمنٹ ہائی سکول لوہار والا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول یارو، گورنمنٹ ہائی سکول چھابری بالا قائم کیے گئے ہیں جبکہ ان داروں کے سربراہان کو اپنے اپنے فلڈ کیمپ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ تحصیل ڈیرہ غازی خان کے لیے فوکل پرسن محمدرمضان لغاری کو مقرر کیا گیا ہے اسی طرح تحصیل تونسہ شریف میں 8 فلڈ کنٹرول رومز جن میں گورنمنٹ ہائی سکول تونسہ شریف، گورنمنٹ ہائی سکول ریتڑا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹبی قیصرانی، گورنمنٹ ہائی سکول نتکانی، گورنمنٹ ہائی سکول وہوا، گورنمنٹ ہائی سکول سوکڑ اور گورنمنٹ ہائی سکول ہیرو شرقی بناکر ان ادارہ جات کے سربراہان کو فلڈ کیمپ انچارج بنایا گیا ہے جبکہ تحصیل تونسہ شریف میں ڈپٹی ڈی ای او محمد عامر اسلم کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے تحصیل کوٹ چھٹہ میں بھی 8 فلڈ کنٹرول رومز جن میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانہ احمدانی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مانہ احمدانی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ، گورنمنٹ ہائی سکول جھوک اترا، گورنمنٹ ہائی سکول غوث آباد، گورنمنٹ ہائی سکول عالی والا، گورنمنٹ ہائی سکول چوٹی زیریں اور گورنمنٹ ہائی سکول بھکر واہ قائم کرکے ان ادارہ کے سربراہان کو فلڈ کیمپ انچارج جبکہ ڈپٹی ڈی ای او محمد شاہد سلیم کو فوکل پرسن تحصیل کوٹ چھٹہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں سیلاب کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مہر محمد سراج الدین کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو افسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (سیکنڈری)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) میں ضلعی کنٹرول رومز قائم کرکے مختلف ملازمین کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں جو مختلف اوقات میں صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک اپنی ڈیوٹیاں دیں گے اور حکام بالاء کو سیلاب کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ سے باخبر رکھیں گے ۔

فلڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...