اعجاز الحق کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ‘ سردار فتح محمد بزدارکی وفات پر اظہار تعزیت ‘ فاتحہ خوانی

اعجاز الحق کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ‘ سردار فتح محمد بزدارکی وفات پر اظہار ...

ہارو ن آباد(نامہ نگار)سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق کی وزیر اعلی پنجاب(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سردار عثمان بزادر سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی کی اور سردار عثمان بزدار کے غم میں برابر کے شریک ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں محمد اعجاز الحق نے کہا کہ سردار فتح محمد بزدار مرحوم کامیرے والد جنرل ضیاء الحق سے قریبی تعلق تھا ان کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا ہے سردار فتح محمد مرحوم نہایت ہی نفیس اور سادہ شخصیت کے مالک تھے آخر میں انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو اپنے حلقہ انتخاب ہارون آباد فورٹ عباس کے دورہ کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کی ہے اور بہت جلد ہارون آباد ،فورٹ عباس کا دورہ کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر