وزیراعظم فوری طور پر کسانوں کے مسائل حل کریں ‘ ڈاکٹر فاروق ستار

وزیراعظم فوری طور پر کسانوں کے مسائل حل کریں ‘ ڈاکٹر فاروق ستار

  



ملتان(نیوز رپورٹر) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کے مسائل کے حل کی جانب توجہ دینا ہو گی موجودہ حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے کراچی سے جاتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما سید اسد عباس شاہ اور حمزہ ملک چوغطہ سے بات(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

چیت میں کیا ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ میں طویل عرصہ کے بعد ملتان اور کبیروالہ کے دورہ پر آیا ہوں مجھے خوشی ہے کہ یہاں کے نوجوان سیاست کے میدان میں متحرک اور سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے اس خطہ کے عوام متحد ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیئے کہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کی جانب توجہ دیں اور سرائیکی صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کریں ادھر ڈاکٹر فاروق ستار گذشتہ روز مدرسہ شہید المطہری چوک کمہارانوالہ گئے جہاں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں مولانا قاضی نادر حسین علوی، مولانا طاہر عباس نقوی ، مولانا غلام مصطفی انصاری سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں ہزارہ قبیلہ کو ٹارگٹ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ بلوچستان کوئٹہ میں ایک ہی قبیلہ کے لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے اور سیکیورٹی مزید سخت کرکے مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے ۔

فاروق ستار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...