اچانک موسم تبدیل ‘ گندم خریداری سیزن میں تاخیر کا خدشہ

اچانک موسم تبدیل ‘ گندم خریداری سیزن میں تاخیر کا خدشہ

ملتان(سپیشل رپورٹر) خراب موسمی صورتحال کے باعث گندم کی کٹائی اور گہائی کا عمل شدید متاثر ہونے سے گندم خریداری سیز ن میں تاخیر کا خدشہ پید ا ہوگیا ہے اس ضمن میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں حالیہ خراب موسمی صورتحال سے جہاں گندم کی فصل بڑے پیمانے پر تباہ ہوئی ہے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

وہاں گندم کی کٹائی اور گہائی کا عمل بھی رک گیا ہے جس کے پیش نظر گندم خریداری سیزن 2019ء میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس ضمن میں سیکرٹری خوراک پنجاب نسیم صادق نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر گندم خریداری پالیسی میں بھی نظر ثانی پر غور شروع کردیا گیا ہے تاکہ خریداری ہدف حاصل کیا جاسکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر