جتوئی ‘ بیٹ میر ہزار ‘ شہر سلطان میں چھاپے ‘ دو سوڈا فیکٹریاں سیل

جتوئی ‘ بیٹ میر ہزار ‘ شہر سلطان میں چھاپے ‘ دو سوڈا فیکٹریاں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد نے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

تحصیل جتوئی کے مختلف علاقوں میں مشروب ساز فیکٹریوں پر چھاپہ مارا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی، ناقص مشروبات تیار کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی نے بیٹ میر ہزار اور شہر سلطان میں سوڈا واٹر بنانیوالی دو فیکٹریوں کو سیل کردیا ہے، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی نے کہا کہ ناقص مشروبات بنانے والوں کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گا، ناقص اشیاء بنانے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی دھندوں میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مضر صحت مشروبات اور اشیاء بنانے والے اپنے قبلہ درست کرلیں۔
چھاپہ