نئی جوڈیشل پالیسی کیخلاف وکلا کی ہڑتال
ملتان‘مظفرگڑھ (خبر نگار خصوصی‘ نامہ نگار) آل پاکستان لائرز کنونشن کے فیصلے اور پنجاب بار کونسل کی کال پر نیشنل جوڈیشل پالیسی میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
22/Aکی درخواست بارے کی گئی ترمیم کیخلاف گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے ماڈل کورٹس کا مکمل بائیکاٹ اور مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس کے برعکس ملتان میں وکلاء موسم کی خرابی کے باوجود ماڈل کورٹ سمیت تمام سیشن و سول عدالتوں میں عدالتی اوقات کے اختتام تک پیش ہوتے رہے جس کے باعث گزشتہ روز ماڈل کورٹ ملتان نے ایک مقدمہ کا فیصلہ بھی سنایا ہے۔ علاوہ ازیں سول و سیشن عدالتوں میں گزشتہ روز کل 125سول و فوجداری مقدمات کا بھی اندراج کروایا گیا ہے۔سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے پیر کے روز ماڈل کورٹس کے قیام اور 22 اے, بی کے اختیارات واپس نہ دیئے جانے کے خلاف فل ڈے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔