خورد برد مقدمہ ختم کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج عدالت پیش ہونیکا حکم

خورد برد مقدمہ ختم کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج عدالت پیش ہونیکا حکم

  



ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ٹی ایم اے شاہ رکن عالم میں خورد برد کرنے کے مقدمہ میں کاروائی ختم کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں چوہدری شاہد اقبال نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کی تھاکہ وہ 2011ء میں ٹی ایم اے شاہ رکن عالم تعینات ہوا۔ جس کے دوران چیف منسٹر کی ہدایت پر کمرشلائزئشن(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

فیس میں کمی پر انکوائری کے بعد اینٹی کرپشن ملتان نے مقدمہ درج کرلیا جس پر دیگر ہمراہ ملازمین نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو 22 ستمبر ء 2011 کو فاضل عدالت نے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔جس کے بعد معاملہ ڈی جی اینٹی کرپشن آفس لاہور میں زیر غور لایا گیا اور غیر مؤثر قرار دیکر واپس سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوایا گیا اور اب اسکے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بار بار تحقیقات کے لیے طلب کررہے ہیں۔ فاضل عدالت نے اس امر پر حیرانگی کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کو پرچہ میں تبدیل کرنے کے بعد اینٹی کرپشن کو تحقیقات موخر و ڈراپ کرنے کا اختیار کیسے حاصل ہوسکتا ہے۔ فاضل عدالت نے اس موقع پر موجود اینٹی کرپشن لیگل سیل کے نمائندے کو ہدایات جاری کی اور سماعت آج کے لیے مقرر کردی ہے۔

پیش

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...