محکمہ تعلیم : مارننگ اسمبلی سے غیر حاضری پر افسروں کی ’’کلاس‘‘ جواب طلب
ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولزپنجاب نے مارننگ اسمبلی میں غیر حاضر رہنے والے افسروں کی جواب طلبی کرلی ، ڈپٹی ڈی ا ی اوز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس کو بھی اسمبلی میں شریک ہونے کا حکم دے دیا گیا ، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سی ای اوز کی اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والے افسروں سے جواب طلب کرلیاہے‘ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مانیٹر نگ رپورٹس کے مطابق مارچ میں تعلیمی افسرں نے ضرورت سے زائد چھٹیاں کی ہیں۔ 13اضلاع کے افسروں نے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
استحقاقی چھٹیاں زیادہ کیں۔ ان افسروں سے فوری جواب طلب کرکے تحریری رپورٹ دو دن میں ارسال کی جائے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مارننگ اسمبلی میں شرکت کو لازمی بنائیں اور ان کی رپورٹ بھی ارسال کی جائے ، ذرائع کے مطابق ان افسروں میں جنوبی پنجاب میں مظفر گڑھ سے ڈی ا ی او سکینڈری نے تین اور ملتان سے ڈپٹی ڈی ای او زنانہ نے 5چھٹیاں کی تھیں جن سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔