ضلع کونسل کے خاتمے کیخلاف عدالت میں جائیں گے، چوہدری نثار

ضلع کونسل کے خاتمے کیخلاف عدالت میں جائیں گے، چوہدری نثار

راولپنڈی(آن لائن )مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں۔موجودہ حکومت نے ضلع کونسل ختم کردی۔ہم عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے۔وہ اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے تو(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پوری فوج سے دشمنی مت کریں۔عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا۔آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیاہے۔ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر 3 ارب کا قرض لے کر ملک چلا رہی ہے،حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے۔موجودہ حکومت کبھی بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی۔نظریاتی مسلم لیگی ہوں۔میں نے اس جماعت کی ایک ایک اینٹ رکھی ہے۔مجھے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا نہیں کیا۔

چوہدری نثار علی

مزید : ملتان صفحہ آخر