چوک سرور شہید ‘ غلط انجکشن سے تین سالہ بچہ جاں بحق ‘ اتائی فرار
چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) چوک سرور شہید اتائی ڈاکٹر کے غلط ٹیکہ لگانے سے تین سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا 130/M.Lکے محمد ارشد طور کے تین سالہ بیٹے عثمان غنی کو بخار ہوا تھا جس پر گزشتہ روز چک نمبر 130/M.Lمیں پرائیوٹ پریکٹس کرنے والے عطائی امجد طور نے بچے کو انجکشن لگایا تفصیل کے مطابق گزشتہ رو زچک نمبر 130/M.Lکے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
رہائشی محمد ارشد طور کے تین سالہ بیٹے عثمان غنی کو بخار ہونے پر اسی گاؤں میں پریکٹس کرنے والے عطائی امجد طور کو دکھایا گیا جس نے عثمان غنی کو انجکشن لگایا غلط انجکشن لگنے سے عثمان کی حالت بگڑ گئی اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا لیکن ہسپتال پہنچتے ہی بچہ دم توڑ گیا جس پر بچے کے والد اور والدہ نے چیخ وپکار شروع کردی چک نمبر 130/MLسے بچے اور اسکے ساتھ آنے والا عطائی پریکٹشنر امجد طور ہسپتال سے اچانک غائب ہوگیا ہے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ٹیکہ لگانے والا بھی ہمارا اپنا ہی بچہ ہے اس لیے ہم نے کوئی کاروائی نہیں کرنی شہریوں نے سی ای او مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈرگ انسپکٹر سے فوری نوٹس لیکر عطائی امجد طور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہناہے کہ نہ جانے اس عطائی ڈاکٹر نے کتنے لوگوں کو نقصان پہنچایا ہوگا اس کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔
عطائی فرار