ملتان ڈویژن، رمضان بازار لگانے کی تیاریاں شروع گراں فروشوں کیخلاف آپریشن کا حکم

ملتان ڈویژن، رمضان بازار لگانے کی تیاریاں شروع گراں فروشوں کیخلاف آپریشن کا ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر)کمشنر عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر انتظامات اور رمضان بازار لگانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں نمایاں مقامات پر سستے ر مضان بازار فعال کریں جبکہ ماہ رمضان سے قبل گراں فروشی کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن بھی کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر عمران سکندر بلوچ نے رمضان المبارک کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

انتظامات اور رمضان بازاروں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک سمیت ضلعی محکموں کے افسران جبکہ ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران ویڈیو لنک پر موجود تھے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کنزیومر کمپلینٹ سنٹرز بھی قائم کئے جائیں۔شہریوں کو بتایا جائے کہ وہ اپنی شکایت 080002345 پر درج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سیکورٹی،فئیرپرائس شاپس اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔روزہ داروں کو عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں سے واضح ریلیف ملنا چائیے۔ تمام رمضان بازار صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک آپریشنل رہیں گے۔رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں، دالوں، اور گوشت کی عمدہ کوالٹی رکھی جائے اور اشیائے خورد ونوش کی کوالٹی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں موجود تمام اشیاء کے نرخ واضح ڈسپلے کیے جائیں۔رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے دسترخوان کے لیے مخیر حضرات سے بھی رابطہ کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے رمضان بازاروں کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...