چولستان میں کالے ہرن کی قدرتی ماحول میں افزائش ‘ کمیشن اراکین کا لال سوہانرا کا دورہ

چولستان میں کالے ہرن کی قدرتی ماحول میں افزائش ‘ کمیشن اراکین کا لال سوہانرا ...

بہاولپور(بیورورپورٹ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت پر چولستان میں کالے ہرن (Black Bucks)کی قدرتی ماحول میں افزائش نسل اور اس نایاب جنگلی حیات (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کی حفاظت کے لئے قائم کئے گئے کمیشن کے اراکین نے 50/RDلال سوہانرا کا دورہ کیا۔ کمیشن آف بلیک بک کے 50/RDمیں منعقدہ اجلاس میں کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال، سینئر ایڈووکیٹ وماہر جنگلی حیات ڈاکٹر پرویز حسن، ڈی جی ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی، ڈی جی ہوبارہ فاؤنڈیشن بریگیڈئیر (ر) مختار حسین، ڈی جی وائلڈ لائف سہیل اشرف، ڈویژنل کنزرویٹر فاریسٹ محمد جاوید گل، ڈائریکٹر زو لاہور حسن احمد سکھیرا،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف میاں عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عبد الشکور، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اعجاز احمد، ایڈیشن کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ناصر حمید سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں لال سوہانرا میں افزائش کئے گئے کالے ہرن کے فزیکل، میڈیکل جغرافیائی وماحولیاتی حالات واثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پائے جانے والے کالے ہرن کے متعلق درست اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں گے اور انہیں قدرتی ماحول میں آزاد پنپنے کے اقدامات پر عملدرآمد کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لال سوہانرا اور ہوبارہ فاؤنڈیشن کے پاس مجموعی طور پر 500کالے ہرن موجود ہیں۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لال سوہانرا کے لائن سفاری پارک میں جلد شیر فراہم کر کے اسے دوبارہ فعال کیا جائے گا۔اجلاس میں طے پایا کہ جنگلی حیات کی حفاظت وافرائش کے لئے مقامی آبادی میں آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ سرکاری محکمہ جات اور مقامی افراد کے تعاون سے جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر