سب انجینئرز کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ ‘ ہیڈ سدھنائی پر دھرنا

سب انجینئرز کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ ‘ ہیڈ سدھنائی پر دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب (سیوا) کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں ہیڈ سدھنائی عبد الحکیم پر سینکڑوں کی تعداد میں سب انجینئرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر دھرنا بھی دیا مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملتان (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سے صدر عامر ندیم ، جنرل سیکریٹری رانا طیب، سینئر نائب صدر نعمان احمد ٹیپو، سیکریٹری انفارمیشن محمد علی کی قیادت میں سب انجینئرز کے کارکنوں نے ہیڈ سدھنائی پر ہونے والے احتجاج میں شر کت کی اس موقع پر عامر ندیم نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا حکومت کو چاہیئے کہ وہ سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سیوا) کے 16نکاتی ایجنڈے کو فی الفور تسلیم کرے جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا اور وہ آج سے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے ۔