موسمی حالات ‘ واسا میں ہائی الرٹ کا حکم

موسمی حالات ‘ واسا میں ہائی الرٹ کا حکم

ملتان ( سپیشل رپورٹر) منیجنگ ڈائر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے حالیہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر واسا میں ہائی الرٹ جاری کرنے کے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

احکامات جاری کر دئیے ہیں انہوں نے سوموار کے روز بارش کے دوران تما م سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں میں ایمرجنسی نا فذ کر دی ہے اور بارش کا سلسلہ تیز ہو تے ہی تمام سیوریج ڈویژنوں کو اپنا اپنا سٹاف اور مشینری فوری طور پر فیلڈ میں متحرک کر نے کا حکم دیا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو بھی ہدایت کی کہ تما م ڈسپوزل اسٹیشنوں کو بلاتعطل چلایا جائے اور لو ڈشیڈنگ کی صورت میں انہیں جنریٹر پر شفٹ کیا جائے انہوں نے تمام آپریشنل سٹاف اور افسران کو بارش کے پانی کی مکمل نکاسی ہو نے تک فیلڈ میں رہنے کا بھی حکم دیا ہے ۔دریں اثنا ایم ڈی واسا نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل سٹیشنوں کادورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا تمام ڈسپوزل سٹیشن فری فال تھے جبکہ میٹرو روٹس سمیت اہم شہراہوں سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات مکمل کئے گئے۔

ہدایت

مزید : ملتان صفحہ آخر